ملک بھر کے بینکوں کو خواتین کے زیادہ اکاؤنٹس کھلوانے ہوں گے،اسٹیٹ بینک کی ہدایت

بینک خواتین کے زیادہ اکاؤنٹس کھلوانے کیلئے اقدامات کریں،اسٹیٹ بینک کی ہدایت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو خواتین کے اکاؤنٹس لازمی کھلوانے کا پابند کردیا جائے گا اور انہیں ٹارگٹ دیئے جائیں گے، جس کے تحت مقررہ ہدف کے مطابق خواتین کے اکاونٹس کھلوانے ہوں گے،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بینکاری شعبے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا صحافیوں سے گفتگو میں سیما کامل نے کہا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ خواتین بچت کے معاملے میں زیادہ فعال ہوتی ہیں،بینک اکاونٹس کے ذریعے سے انہیں مدد ملے گی جب کہ عام تاثرہے کہ خواتین کے ڈیفالٹ ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں، اس لئے بینکوں کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سیما کامل نے کہاکہ ڈیجیٹل بینکاری کو فروغ دیا جارہا ہے اور ڈیجیٹل بینک بھی اگر آتے ہیں تو انہیں اجازت دی جائے گی لیکن اس میں صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،ڈیجیٹل بینکاری کی بدولت گزشتہ سال ملک کی آبادی میں بینکاری کی سہولیات حاصل کرنے والوں کی شرح سال2020میں 14فیصد سے 21فیصد تک پہنچ گئی ہے لیکن یہ شرح اب بھی کم تصور کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بینک صارفین کی شرح انتہائی کم ہے جس کو بڑھانے کے لئے مرکزی بینک کی جانب سے ایس بی پی فائنانشل انکلوژن پروگرام کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد بینکنگ چینل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>