کمرشل بینکوں کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کمرشل بینکوں کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کمرشل بینکوں کے ذخائر رواں برس مئی میں 17 ہزار955  ارب  سے تجاوز کرگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال میں اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں394 ارب  روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کمرشل بینکوں کے ذخائر اتنی بلند سطح پر پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال کے پانچ مہینوں میں بینک ڈیپازٹ کی مد میں 870 ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر اس وقت 17 ہزار955 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں ، ملکی تاریخ کا یہ ریکارڈ معیشت کے مستحکم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >