ڈالر اچانک سستا، 157 روپے 68 پیسے کا ہوگیا۔سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

ڈالر اچانک سستا، امریکی ڈالر 157 روپے 68 پیسے کا ہوگیا۔سٹاک مارکیٹ اتارچڑھاؤ کے معمولی تیزی پر بند

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں حیران کن حد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہی روز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہوا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران سے ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا ، محض ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر پانچ روپے سے زائد ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 85 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 53 پیسے سے کم ہو کر 157 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروباری دن ختم ہونے پر سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 61.84کا اضافہ ہوا جبکہ 100 انڈیکس 47 ہزار 962.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 82 ہزار 134 شیئرز کا لین دین ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >