پاکستان کی امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستان کی امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ مالی سال 2021 میں پاکستان کی امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں اس کامیابی پر برآمد کنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2021 کے دوران پاکستان نے امریکا کو 5اعشاریہ2 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جوکہ اس سے پہلے مالی سال2020 کے دوران 3 اعشاریہ7 بلین ڈالر تھیں۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکا کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے بڑھا ہے۔

انہوں نے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی معاونت سے یہ سب ممکن ہو سکا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >