مالی سال 2021: تعمیراتی و ہاؤسنگ فنانس میں75 فیصد اضافہ

مالی سال 2021: تعمیراتی و ہاؤسنگ فنانس میں 111ارب روپے کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 میں رہائشی و تعمیراتی فنانس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں111 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی(این سی سی ایچ سی ڈی) سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، اطلاعات، ماحولیاتی تبدیلی، ایوی ایشن، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات،چیئرمین نیپڈا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط، نجی بینکوں کے صدور، سی ای اوز اور اسٹیٹ بینکوں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں کنسٹرکشن و ہاؤسنگ فنانس میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران رہائش و کنسٹرکشن فنانس میں اس حد تک اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2021 تک مقرر کردہ مجموعی ہدف کا 97 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بینکوں کے پورٹ فولیو میں قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے مزید مضبوط نمو دیکھنے میں آنی چاہیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>