شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی، حکومت کے نئے سرکاری ریٹ ماننے سے انکار

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمی۔۔ حکومت کے نئے سرکاری ریٹ تسلیم کرنے سے انکار

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ریٹ 70 روپے فی کلو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی اس نرخ پر فروخت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلہ درست نہیں ہے، چینی اس قیمت پر فروخت نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس فیصلے کو شوگر انڈسٹری اورکسانوں کےخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے، نئے مقرر کردہ ریٹ پر چینی فروخت کرنے سے ملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔

انہوں نے حکومت فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادنہ تجارت کی شق کےخلاف ورزی ہے۔

اسکندر خان نے مزید کہا کہ اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی تو اس صورت میں حکومت یہ فیصلہ کرتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔

  • Boycott sugar !!
    It’s not good for health. Pakistanis have got the highest case of diabetes in the world.
    Not good for people with heart condition and high blood pressure. Your body will thank you forever and let the mills owner keep their sugar to themselves!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >