کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے اونچی اڑان بھرلی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 95 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 159روپے94 پیسے تھی۔

آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر نے اونچی اڑان بھری اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1 روپیہ 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>