سٹارٹ اپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری، ایشیاء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

سٹارٹ اپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری، ایشیاء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

گزشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی سٹارٹ اپس میں تین سالوں سے زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان گلوبل سٹارٹ اپس ایکوسسٹم انڈیکس2021 میں پاکستان ایشائی ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا جون کے دوران سٹارٹ اپس میں 128 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ 3 سالوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ گلوبل سٹارٹ اپس ایکو سسٹم انڈیکس 2021 میں پاکستان 7 درجے بہتری کے بعد دنیا کے پہلے 75 ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔

انویسٹمنٹ ایڈوائزری فرم الفا بیٹا کور نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سب سے زیادہ 30 فیصد سرمایہ کاری ای کامرس سٹارٹ اپس میں کی گئی جس کا حجم تین کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔

الفا بیٹا کور کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری کے 23 فیصد حصے کے ساتھ دوسرا بڑا شعبہ فن ٹیک ہے جس میں تین کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اس شعبے میں یہ رقم عام ای منی پلیٹ فارمز کے ذریعے انویسٹ کی گئی۔

دیگر شعبہ جات میں ٹرانسپورٹ سٹارٹ اپس میں 16 فیصد، ایجوکیشن میں 10 فیصد،صحت میں 7 فیصد اور بقیہ شعبوں کے سٹارٹ اپس میں 14 فیصد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

الفا بیٹا کور کے مطابق اس عرصے میں سٹارٹ اپس میں ہونے والی سرمایہ کاری کو ‘سیریز اے فنڈنگ’ قراردیا گیا ہے جس سے پاکستان کی سٹارٹ اپ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کےاعتماد کی نشاندہی ہوتی ہے، دوسری اہم بات اس عرصے میں سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ڈیلز کا اوسط حجم ہے جو 35 لاکھ ڈالر رہا اور یہ گزشتہ 3 سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >