روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا،اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا،اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ہےتاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں روپے کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا جس سے امریکی ڈالر 1 روپیہ 9 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 162 روپے32 پیسے پر فروخت ہوا تاہم آج ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اس کی قیمت 1 روپیہ 9 پیسے کم ہوکر 161 روپے23 پیسے ہوگئی ہے۔

تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کیلئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ، پہلے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 120 اعشاریہ39 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 47ہزار672اعشاریہ68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا،اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

آج کی مندی کے دوران سرمایہ کاروں کو 20 ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>