مالی سال 2021 کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹس 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

مالی سال 2021 کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹس 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے پر میں ایکسپورٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالرزاق داؤد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے آئی ٹی ایکسپورٹرز نے کمال کردکھایا ہےتاریخ میں پہلی بار ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020 کی آئی ٹی ایکسپورٹس1 اعشاریہ 44 بلین ڈالر تھیں جو رواں مالی سال بڑھ کر 2اعشاریہ 12 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہمارے آئی ٹی پروفیشنلز اور ایکسپرٹس کی صلاحیتوں کا معترف رہا ہوں، آپ سب نے بہترین کام کیا اور میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اپنی مصنوعات کو مستقبل میں مزید بہتر انداز میں مارکیٹ کرسکیں تاکہ ہماری ایکسپورٹس میں مزید اضافہ ہوسکے۔

  • I have worked with Indians, Americans British, Arabs and every nationality on earth in the UN and found Pakistanis as one of the smartest nationalities individually. However, collectively we fail due to petty reasons and jealousies. We lagged behind others mainly because of our colonial past and absence of a honest leader. We now have a proper leader in shape of IK who can take us forward. If we give PTI 2 more turns after present stint I am sure we will progress rapidly.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >