فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری، اب خریدوفروخت کر کے پیسے کمائے جا سکیں گے

فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری، اب خریدوفروخت کر کے پیسے کمائے جا سکیں گے

فیس بک کی جانب سے 2016 میں "مارکیٹ پلیس” (market place) کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کی دنیا کے 100 بڑے ممالک میں کامیابی کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ مارکیٹ پلیس کے پاکستان میں فعال ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے اس پر اظہار تشکر کیا ہے۔

مارکیٹ پلیس کے تحت نہ صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیاں اپنی چیزیں فروخت کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے عام صارفین بھی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ پلیس کے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو الگ سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑتی بلکہ مذکورہ فیچر فیس بک پر ہی کام کرتا ہے۔

یہ فیچر "مارکیٹ پلیس” کے نام سے ہر صارف کے ہوم پیج پر بائیں جانب آئیکون کی بار میں دکھائی دیتا ہے، جس پر کلک کرنے سے صارف کو عام لوگوں کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی چیزوں تک رسائی ہوجاتی ہے۔ یہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ سمیت فیس بک کے ہر طرح کے ورژن پر کام کرتا ہے۔

اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے "مارکیٹ پلیس” کے پاکستان میں ایکٹو ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی صنعت کے لیے بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئندہ بات ہے کہ ایمازون کے بعد فیس بک نے بھی صارفین کی جانب سے خرید و فروخت کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

فیس بک کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھجوائے گئے دستاویز کے مطابق مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کی مد میں سوشل ویب سائٹ خریدار یا فروخت کنندہ سے کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کرے گا۔ یہ فیچر کسٹمر ٹو کسٹمر (سی ٹو سی) کے تحت کام کرے گا، جس سے سب سے زیادہ فائدہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کو ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>