گیلپ بزنس سروے: کتنے فیصد کاروباری افراد حکومتی پالیسیوں سے خوش؟

گیلپ سروے کے مطابق 63 فیصد کاروباری طبقہ اس حکومت کی پالیسیوں سے خوش

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک بزنس کانفیڈنس سروے کروایا۔ گیلپ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق 63 فیصد کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے جو 2020 کے کوارٹر کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ سکور ہے۔

سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 7 پاکستانی کاروباری افراد کو یقین ہے کہ آنے والے وقت میں اُن کے کاروباری حالات میں بہتری آئے گی۔

گیلپ پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ 42 فیصد کاروباری افراد نےگزشتہ بارہ ماہ کے مقابلےمیں اب ملازمین کی کم تعداد ہونے کی اطلاع دی جس کی ممکنہ وجہ کرونا وبا بتائی گئی ہے جبکہ 57 فیصد کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں دن میں زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کاروباری افراد کے نزدیک لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 80 فیصد لوگوں کے نزدیک انکے کاروبار کیلئے سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر 10 میں سے 7 کے نزدیک لوڈشیڈنگ ایشو ہے۔

سروے میں 52 فیصد نے اپنی موجودہ کاروباری صورتحال پہلے سے خراب بتائی ہے جو 2020 کے کوارٹر کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

کورونا وبا نے لوگوں کے کاروبار اور سیلز پر بھی اثر ڈالا ہے لیکن اسکے باوجود انہیں بہتری کی امید ہے ۔ سروے کے مطابق کتابوں اور سٹشنری کے کاروبار کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ کورونا کے باعث سکولوں ، تعلیمی اداروں کی بندش بتائی جارہی ہے جبکہ میڈیکل آلات، کھادوں، کیڑے مارزرعی دواؤں کے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔

گیلپ بزنس کانفیڈنس سروے۔۔ مکمل رپورٹ پڑھئے

Gallup-Business-Confidence-Survey-Wave-5-Quarter-2-2021-Report-3 (1)


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >