امریکی ڈالر 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران397 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 30 جولائی کو امریکی ڈالر کی قیمت 162 روپے 43 پیسے تھی جو رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اوپر چلی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج امریکی ڈالر کی قدر میں 1روپے 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 163 روپے 67 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 50 پیسے اضافے کے بعد 164 روپے20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، حالیہ اضافے نے ڈالر کو 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 397 اعشاریہ 25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس47ہزار508اعشاریہ 74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس47ہزار453 اعشاریہ 25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج اسٹا ک مارکیٹ میں 25 کروڑ شیئرز کی خرید وفروخت ہوئی جن کی مالیت 9 ارب روپے سے زائد ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں آج کے اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن میں 65 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • The dollar’s rise will continue for a time to come. I think it will touch 175 at the end of this year and the current account will go 10 billion in red. Imports are rising very fast and I am afraid, the finance minister Shaukat Tareen is going Ishaq Dar’s way by letting imports rise, increase public spending and borrow more to attain high growth. Foolish in my view. Every government does the same in its last two years to win elections and then leave us at the edge of bankruptcy and the people pay the price after the elections. We should have kept the discipline even if it gave only 4% growth and then pick up after setting the fundamentals right. In our situation, slow and steady would have won the race.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >