ڈان کی خبر کی تردید پر ارشد شریف نے پی ٹی آئی وزرا کو جھوٹا کہہ دیا،حماد اظہر برہم

ڈان کی خبر کی تردید پر ارشد شریف نے پی ٹی آئی وزرا کو جھوٹا کہہ دیا،حماد اظہر برہم

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی جانب سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے سے متعلق خبر شائع کرنے پر برس پڑے ہیں۔

نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) نے مہنگے ترین داموں ایل این جی کاسودا کرلیا ہے، اور 20 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس کے حساب سے ایل این جی خریدی ہے۔

حماد اظہر نے خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘ فیک نیوز الرٹ ، اور وہ بھی صفحہ اول پر "، حماد اظہر نے اتنا لکھ کر اپنے پیغام میں تالیوں کا ایموجی بھی شامل کیا جو طنز کی نشاندہی کررہا تھا۔

واضح رہے کہ ڈان نیوز نے آج اپنی ویب سائٹ پر ایک خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سٹیٹ آئل نے ایک ایل این جی کا ایک کارگو خریدا ہے، غور طلب بات اس کارگو میں ایل این جی کی قیمت ہے جو اب تک کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ڈان نیوز نے دعویٰ کیا کہ پی ایس او نے 20 اعشاریہ 055 ڈالر فی یونٹ کے حساب سے ایل این جی کا سودا کیا یہ پاکستان میں اب تک کے ایل این جی سودوں میں نا صرف سب سے زیادہ ہے بلکہ دنیا بھر میں گرمیوں میں ہونے والے ایل این جی کی قیمت میں دوسری سب سے زیادہ قیمت ہے۔

دوسری جانب ارشد شریف نے خبر دینے والے صحافی ضلیق کیانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزرا کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کردیا اور اب یہ لوگ نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔

وفاقی وزرا کو جھوٹا کہنے پر حماد اظہر نے ارشد شریف کو جواب دیاکہ آپ اوگرا کا نوٹیفکیشن دوبارہ پڑھیں جس میں واضح لکھا ہے کہ کارگو خریدا نہیں گیا۔ مگر رپورٹر نے جھوٹی خبر دی کہ پی ایس او نے دنیا کے دو مہنگے ترین ایل این جی کارگو خرید لیے ہیں۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ڈان کی خبر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

  • hi bechara Arshad Sharif
    sach bolney ke ziada paise nahin miley to jhoot bolne walo ke sath mil gaya, kash usko maloom "hota ke jhoot ke paon nahi hotay” or haram ki dolat dozakh ki taraf le jati hai

    • Yes definitely this bechara Arshad Sharif does a lot of PR for army and other armed forces and acts like a holy cow like army and judiciary. He should be booked if he lies or if he is caught blackmailing land mafias like Malik Riaz……an impossible eventuality indeed as the qabza mafia can easily bribe or eliminate any journalist. Therefore corrupt journalist take refuge behind powerful state institutions like army ang judiciary

  • نام کے شریف ہو اور نطفہ حرام گشتی زاد نہ ہو بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے اور اس شریف کے بارے میں میں تو سنا ہے نطفہ مہاحرامُ ہے پیو دادیوں مئاحرامی خنزیر شیطان زندیقی کا داماد


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >