گاڑیوں کی ریکارڈ سیل کے بعد پیٹرول کی فروخت اور طلب میں ریکارڈ اضافہ

گاڑیوں کی ریکارڈ سیل کے بعد پیٹرول کی فروخت اور طلب میں ریکارڈ اضافہ

ایک طرف جہاں رواں برس جولائی کے مہینے میں ملک میں گاڑیوں کی ریکارڈ سیل دیکھی گئی وہیں اس مہینے میں پیٹرول کی سیل بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں پیٹرول کی سیل میں سالانہ بنیادوں پر ساڑے 12 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس مہینے میں 8 لاکھ10 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی سالانہ فروخت 16 فیصد اضافے کے بعد 19 لاکھ40 ہزار ٹن پر پہنچ گئی ، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ سطح16 لاکھ60 ہزار ٹن تھی۔

اسی طرح جولائی 2021 میں فرنس آئل کی فروخت میں 54 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سیل 7 فیصد اضافے کے بعد 7 لاکھ 20 ہزا ر ٹن ہوگئی ہے۔

فرنس آئل کی جولائی 2020 میں سیل2 لاکھ 40 ہزار ٹن تھی ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت6 لاکھ80 ہزار ٹن رہی تھی، تاہم جون 2021 اور جولائی 2021 کے موازنے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سیل میں 7فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی مشہور آٹو کمپنی انڈس موٹرز نے اعلان کیا تھا کہ جولائی 2021 کے دوران کمپنی نے تاریخ کی سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>