ڈالر کی حالیہ قدر میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ابھی اور اضافہ ہو گا؟

ڈالر کی حالیہ قدر میں اضافے کی وجہ؟ کیا ابھی اور اضافہ ہو گا؟ جانئے

ماہر معاشیات خرم شہزاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ برآمدات کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ان پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے جب ڈالر ملک سے باہر جاتا ہے تو نتیجتاً ملک میں ڈالر کی کمی ہوتی ہے اور طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ٹرمز فنانسنگ کی مد میں چھوٹے کاروباری لوگوں کو قرضے دیئے ہیں جنہوں نے اپنے کاروبار میں جدت لانے اور اس کو نئے سرے سے شروع کرنے کے لیے 4 ارب روپے تک کے قرضے حاصل کیے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اب آئندہ سے سال کے اختتام تک جب وہ قرضے لینے والے لوگ بیرون ملک سے مشینری درآمد کریں گے تو ایک بار پھر سے ڈالر کی قیمت بڑھے گی اور اس کے نتیجے میں دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>