ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال مستحکم

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال مستحکم

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان تھم گئی ہے ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار جاری ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا سستا قرضہ دینے کی خبر بنی۔

سستے قرضے اور ریگولیٹر کی مداخلت کے بعد آج انٹر بینک کاروبار زبردست اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ، ایک موقع پر ڈالر164 روپے10 پیسے پر بھی ٹریڈ ہوا تاہم فوری طور پر کیےگئے ریگولیٹری اقدامات نے ڈالر کی قدر کو مزید اوپر جانے سے روکے رکھا۔

کاروبار کے اختتام تک امریکی ڈالر 32 پیسے کمی کے بعد 163 روپے 57 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 31 اعشاریہ56 پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 47 ہزار 758اعشاریہ32 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں نے محتاط سرمایہ کاری کا رویہ اپنائے رکھا، انڈیکس ایک موقع پر 47ہزار 980 کی سطح بھی عبور کرگئی تاہم کاروبار کے اختتام تک کہ یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال مستحکم

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 31 اعشاریہ 56 پوائنٹس اضافے کے بعد 47 ہزار789اعشاریہ88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >