ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں24پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 163.47روپےسے کم ہوکر 163.23 روپے کا ہو گیا۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 32 پیسے کمی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 2 دنوں میں 67 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہوا تو 88 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور 11 انڈیکس 47,896.39 کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد مسلسل مندی دیکھنے میں آئی ۔

کاروباری دن کے اختتام پر 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 47 ہزار 640 پوائنٹس پر بند ہوا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

ماہرین کے مطابق اسکی بڑی وجہ کورونا کے باعث پیدا ہونیوالی غیریقینی صورتحال ہے جبکہ ایل این جی ، گیس کی بڑھتی قیمتیں بھی اسکی وجہ قرار دی جارہی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>