پی ایس او کورواں سال کتنے ارب روپے کا منافع ہوا؟مالی نتائج جاری
پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کو رواں مالی سال کے دوران 29ارب 13 کروڑکا منافع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے مالی نتائج کا اعلان کردیا، ادارے نے مالیاتی رپورٹ جاری کر دی۔ پی ایس او کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 13 کروڑ کا منافع ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 6 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
PSO continues to dominate and outperform the energy market with a record breaking Gross Revenue of PKR 1.4 trillion and highest ever Profit After Tax of PKR 29.1 billion for the financial year 2020-21.
Follow this link to read the full press release: https://t.co/oa3FJ6PgOD pic.twitter.com/Bu4HENRi1z
— PSO (@PSOPakistan) August 24, 2021
اسٹیٹ آئل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایس او کی فی حصص آمدنی 62 روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال میں ادارے کو 13 روپے 77 پیسے کا خسارہ ہوا تھا۔
پی ایس او بورڈ نے حصص یافتہ گان کو 10 روپے نقد نفع دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے شراکت داروں کو پہلے ہی 5 روپے عبوری منافع دیا جاچکا ہے۔
ملک کے معاشی ماہرین کے مطابق مالی سال کے نتائج کو خوش آئند ہیں۔