ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا، ایک ہی دن میں بڑی کمی
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی چھائی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی اونچی اُڑان رہی اور ڈالر ایک روپیہ 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.28 روپے پر بند ہوا ۔
آج کاروباری دن کا آغاز ہوا تو پورا دن بھرڈالر کی قیمت کمی کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام تک ڈالر 47 پیسے سستا ہو کر 165 روپے 81 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/i53lTQxdew pic.twitter.com/DxVTOSfiJi
— SBP (@StateBank_Pak) August 26, 2021
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا آغاز ہوا انڈیکس 47 ہزار 635 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ 47 ہزار 759 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن مارکیٹ اضافہ برقرار نہ رکھ پائی اور سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہوگئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 363 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ مندی کا شکاررہی۔ ماہرین کے مطابق اسکی وجہ افغان صورتحال کی وجہ سے غیریقینی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالات کی بہتری ، نئی حکومت کے قیام اور عالمی دنیا کے مثبت ردعمل کے بعد ہی سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا امکان ہے۔
دوسری جانب بعض ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہورڈنگ (ذخیرہ اندوزی ) کرلی گئی ہے جس پر بعض ماہرین نے حکومت نے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے
Dollar should be at 150 maximum with the reserves we have at the moment.
L ruk gaya!! 14 rupees bharnay kay baad 47 paisay sasta ho gaya. Wah ji wah!!!