روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک جانب روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 165 روپے 81 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 165 روپے62 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں 222اعشاریہ 74 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

گزشتہ روز 47ہزار363 پوائنٹس پر بند ہونے والا ہنڈرڈ انڈیکس آج کی مندی کے بعد 47ہزار136 اعشاریہ 53 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>