پاکستان:تجارتی سرگرمیوں میں بہتری :خوشحالی انڈیکس میں تقریباً13 فیصد اضافہ

تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور بین الاقوامی منڈیوں کے کھلنے کی وجہ سے تجارتی حجم میں سالانہ 548 ارب روپے اور ماہانہ 360 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے باعث ملکی کاروباری سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں جن سے پاکستانی خوشحالی انڈیکس ( پی پی آئی) میں 12 اعشاریہ8 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کی جاری کی گئی تازہ ترین ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی خوشحالی انڈیکس رواں مالی سال جون کے مہینے میں 135 اعشاریہ 9 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ پاکستان پراسپیرٹی انڈیکس دراصل تجارتی حجم کا مجموعہ ہے۔ اس میں نجی شعبے کو دیا گیا قرض، قوت خرید اور پیداوار کے اعداوشمار کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے اور بین الاقوامی منڈیوں کے دوبارہ کھلنے سے تجارتی حجم میں سالانہ 548 بلین اور ماہانہ 360 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ بینکوں سے پرائیویٹ سیکٹر کا قرضہ سبسڈی والے قرضے کی شرح کے باعث بڑھ رہا ہے، جبکہ طویل المدتی فنانسنگ کی سہولت جون 2021 میں 390.8 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر تھی۔

قوت خرید کے تناظر میں افراط زر 9.7 فیصد سالانہ رپورٹ ہوئی، جبکہ افراط زر کی ماہانہ شرح منفی 0.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو قوت خرید میں بہتری کا مظہر ہے۔ افراط زر کی موجودہ اعلیٰ سطح زیادہ تر خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

اسی طرح لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں ماہانہ 4 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوا مگر اس کے بعد لاک ڈاؤن لگ گیا۔ پی پی آئی کی طرف سے دی گئی رپورٹ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے تازہ ترین بزنس سروے 2021 کے مطابق ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں آسانی اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے ساتھ ، معیشت کی مجموعی حالت حوصلہ افزا اور صحیح راستے پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی بھی مہنگائی کے دباؤ کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ صرف قوت خرید اور آمدنی بہتر ہوگی بلکہ ایل ایس ایم کی ان پٹ لاگت بھی کم ہوگی۔

پرائم انسٹی ٹیوٹ مطلوبہ ڈیٹا کی دستیابی کی بنیاد پر دو ماہ کے وقفے کے ساتھ پاکستان پروسپرٹی انڈیکس رپورٹ شائع کرتا ہے۔ موجودہ رپورٹ جولائی 2020 سے جون 2021 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>