نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاری کا اشتہار دے دیا

نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاری کا اشتہار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے نجکاری کمیشن نے expression of interest (سرمایہ کاری کی ترغیب) کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

اسٹیل ملز کی بحالی کا منصوبہ وزیراعظم کی تجویز اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ مگر مشترکہ مفادات کونسل نے فی الحال بحالی منصوبے کی منظوری نہیں دی۔

دیئے گئے اشتہار میں سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر دعوت دی گئی ہے۔ اشتہار میں اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کیلئے خصوصی تفصیلات اور اعدادوشمار دیئے گئے ہیں جب کہ اس سرمایہ کاری کیلئے آخری تاریخ 30 ستمبر2021 مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیل ملز کے اسٹیک ہولڈرز کے گروپ نے بحالی کے مںصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر صںعت و تجارت خسرو بختیار کو اس حوالے سے خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اسٹیک ہولڈرز نے اپنے خطوط میں لکھا کہ وزارت صنعت وپیداوار نے 16 برس میں اسٹیل ملز کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کبھی تحقیقات نہیں کیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>