دوماہ میں 850 ارب روپے ٹیکس،ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی پر وزیراعظم کاردعمل
دوماہ میں 850 ارب روپے ٹیکس،ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی پر وزیراعظم کاردعمل
جولائی تا اگست آٹھ سو پچاس ارب روپے ٹیکس جمع کیا، اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا ایف بی آر نے ہدف سے تیئیس فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔
وزیراعظم عمران خان گروتھ گزشتہ سال سے اکیاون فیصد زائد ہے، یہی رفتار رہی تو سالانہ ٹیکس کا ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ شرح کے مطابق سالانہ جمع شدہ ٹیکس 5829 ارب روپے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Good news on tax collection. FBR collected Rs.850 bn during July & August 2021, exceeding its own target figure by 23% & reflecting growth of 51% in revenue over same period last yr. At present rate, annual collection target of Rs.5,829 bn will be comfortably achieved InshaAllah.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں ماہ کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3 روز قبل ہی حاصل کرلیا تھا، 28اگست تک ماہانہ ٹیکس وصولیاں 369 ارب روپے ہوگئی تھیں، جو 349 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے بیس ارب روپے زیادہ تھیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں ماہ کے لئے مقررکردہ 3 کھرب 49 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مہینہ ختم ہونے سے تین روز قبل ہی نہ صرف حاصل کرلیا گیا تھا، بلکہ ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں کی گئی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کی ٹیکس وصولیاں 8 کھرب روپے سے تجاوز کرگئیں،جس کے بعد پہلے دو ماہ کی ٹیکس وصولیاں 840 ارب روپے کے درمیان کا امکان تھا، جب کہ اگست 2021 کی ٹیکس وصولیاں چار سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کے امکانات تھے۔
اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ریونیو میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا جارہاہے، جس سے آئندہ ماہ میں ریونیو گروتھ میں مزید تیزی کی امید ہے۔
bus tax ikatha kartey raho aur awam ka maaan behn aik kardo
ماشاءاللہ بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔۔
ویسے اتنا ٹیکس اکٹھا ہو رہا ہے، تین سال سے روزانہ 2ارب کی کرپشن بھی رکی ہوئی ہے، لیکن سمجھ نہیں آرہا یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟؟
عوام پر مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے، قرض واپسی کے لیے مزید قرض لیے جارہے ہیں۔۔۔۔۔
Great going PTI…2023 election belongs to PTI Inshallah…