ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 23 پیسے تک پہنچ گئی اور ڈالر کی قیمت ڈالر 166.87 روپے سے بڑھ کر 167.10 روپے پر پہنچ گئی

کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے کے ساتھ 166 روپے 98 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس طرح انٹربینک میں ڈالر 1 سال کی بلند سطح 166.98 روپے کی سطح پر بند ہوا۔2 ماہ میں انٹربینک میں ڈالر9 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

فاریکس ماہرین کے مطابق دو ماہ میں ڈالر 157.54 روپے سے مہنگاہوکر 166.98روپے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 510 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس میں کمی 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 47489 اور کم سے کم 46874 رہا۔

ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے اور سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کو تشویشناک قرار دیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر حکومت کو سخت اقدامات لینا ہوں گے اور غیرضروری اشیاء کی درآمدات روکنا ہوں گی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>