ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، آج کاروباری دن کا احوال

انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں کچھ کمی دیکھنے کو ملی۔

انٹر بینک میں 7 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 91 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 167 روپے 90پیسے پر فروخت ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے کے ساتھ 166 روپے 98 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 46,957 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی اور 47,113 پر پہنچ گئی لیکن آخری وقت میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی اور سٹاک مارکیٹ 54 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46,957 پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق حکومت کو ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ بڑے اقدامات کرنا ہوں گے، غیر ضروری اشیاء کی درآمدات روکنا ہوں گی جبکہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی۔
اشیاء کی درآمدات روکنا ہوں گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >