ڈالر کے سامنے حکومت بے بس، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

کرونا وائرس کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

ڈالر کے سامنے حکومت بے بس۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں 168روپے کا ہوگیا

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ 20پیسے کے اضافے سے ڈالر 167.90سے168.10 پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں بھی ڈالر167 روپے پر پہنچ گیا ،انٹربینک میں 32پیسے کے اضافے سے ڈالر 166.91سے167.23 پر بندا ہوا

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھنے کو ملی۔کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کمی کے ساتھ 46918 پر پہنچ گیا۔

ایک وقت میں 100 انڈیکس 47,087.30 پر بھی پہنچا لیکن اسکے بعد مسلسل مندی دیکھنے کو ملی

ڈالر کی مسلسل قیمت بڑھنے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے مستقبل میں بہت بڑی مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ نہ صرف عوام مہنگائی سے متاثر ہوں گے بلکہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی بڑا اضافہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کو نہ صرف ڈالرکے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی بلکہ غیرضروری درآمدات پر بھی پابندی لگانا ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >