امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ،سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کا شکار

  امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ،سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کا شکار

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 40پیسے کااضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید چالیس پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 167 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 167 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی اور کاروباری دن کے اختتام پر 188.56 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46729.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

  امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ،سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کا شکار

ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 812 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

ڈالر کی مسلسل قیمت بڑھنے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے مستقبل میں بہت بڑی مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ نہ صرف عوام مہنگائی سے متاثر ہوں گے بلکہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی بڑا اضافہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کو نہ صرف ڈالرکے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی بلکہ غیرضروری درآمدات پر بھی پابندی لگانا ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>