انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے تک پہنچ گئی اور ڈالر 167.25 سے بڑھ کر 167.30 روپے کا ہوگیا

اسکے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کے اضافے کے ساتھ 167 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز امریکی کرنسی کی قدر میں 38 پیسے کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت 167 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی۔

سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کیا گیا

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے کو ملی اور 228 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46,625 پر پہنچ گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 0.49 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ٹاک مارکیٹ مندی کا شکار تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ 47 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے گرگئی تھی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان کےساتھ تجارت پاکستانی روپے میں ہوگی، چند ہفتوں بعدمعلوم ہوگاافغانستان کیساتھ تجارت پر کیا اثرات ہوں گے، افغانستان کی صورتحال میں معمولات کیلئے یہاں سے لوگوں کو بھیجا جاسکتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>