"کوئی بھوکا نہ سوئے” احساس پروگرام کے موبائل کچن سے خصوصی شو

وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کوئی شہری بھی بھوکا نہ سوئے اس منصوبے کے تحت خصوصی طور پر کھانا تقسیم کرنے والے ٹرک اور ان کے ذریعے عوام کو کھانا کامیابی سے تقسیم کیا جارہا ہے۔

سیاست ڈاٹ پی کے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے اکثر مقامات پر غریبوں اور مسکینوں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے حکومت نے ٹرک یونٹس تیار کیے ہیں جو شہر کے مختلف مقامات پر کھڑے ہوکر ان لوگوں کوکھانا فراہم کرتے ہیں جو لوگ پناہ گاہوں میں جاکر کھانا نہیں کھاسکتے۔

رپورٹ میں تیار کیے گئے ٹرک کے اندر ونی و بیرونی تفصیلات اور مینیو بھی بیان کی گئیں اور ساتھ ہی عملے سے گفتگو بھی کی گئی، ٹرک میں موجود عملے کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے اس جگہ پہنچ جاتے ہیں اور تقریبا ساڑھے 7 سو افرا دکو روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کرتے ہیں۔

منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے والے ایک فرد نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور کھانے سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھانا بھی اچھا ہے اور اس کا ذائقہ بھی لذیذ ہے۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ حکومت کایہ اقدام کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا منصوبہ غریبوں کیلئے ایک بہترین منصوبہ ہے یہ غریبوں کا حق ہے۔

اس موقع پر ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتا ہوں کہ جتنے بھی بیوروکریٹس اور خوشامدیوں سے بچ کر رہیں، اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی مضبوط ہو تو انہیں خوشامدیوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں بھی بہت سے خوشامدی ہیں اور کچھ نودولتیے پارٹی میں بھی ہیں جو خوشامدی ہیں جو ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں چوہوں کی طرح چھلانگ لگاتے پھرتے ہیں۔

شہری نے حکومتی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی ایسا وزیراعظم نہیں آیا جس نے غریب کا سوچا ہو، کسی نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے شخص کا نہیں سوچا، عمران خان نے اگر بیوروکریسی کو ٹھیک کرلیا تو یہ ملک پھر چلے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >