ایوبیہ میں 100 سال بعد مئی کے مہینے میں غیر متوقع برف باری

ایوبیہ میں 100 سال بعد مئی کے مہینے میں غیر متوقع برف باری

ماحولیاتی تبدیلی ہر موسم میں نظر آنے لگتی ہے، ہری بھری پہاڑیوں کی وادی ایوبیہ میں مئی کے مہینے میں ہلکی برف باری ہوئی، ایسا پہلے خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں 100 برس پہلے ہوا تھا۔

ایوبیہ کے اردگرد کے علاقے بشمول گلیات میں بھی برف باری دیکھی گئی، یہ اتنا غیر متوقع تھا کہ مقامی رہائشی بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ایوبیہ کے 90 سالہ رہائشی حاجی محمد عنایت عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا موسم پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے پہلے انگریز راج میں بھی نہیں دیکھا ، میرے بڑے بھائی نے مجھے بتایا تھا کہ مئی 1920 میں اس علاقے میں برفباری ہوئی تھی۔حاجی عنایت عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے آباؤ اجداد جب اس علاقے میں رہائش پزیر تھے اس وقت یہاں کا سرد موسم جون میں بھی بہت شدید ہوتا تھا، انہیں اس موسم میں بھی بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔


16 سالہ طالب علم یاسر عباسی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرے لیے کافی عجیب تھا، لیکن میں نے برف بار ی کو کافی انجوائے کیا۔65 سالہ ثمینہ بی بی کا کہنا تھا کہ میں ایک دوکان سے سامان خرید رہی تھی جب اچانک برفباری شروع ہوگئی، میں نے اپنی زندگی میں مئی کے مہینے میں ایسا موسم کبھی نہیں دیکھا۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا حبیب کا کہنا تھا کہ ایوبیہ میں ہماری ٹیم سے برفباری سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ برفبار ی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی برفباری سے روزمرہ معمول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بہر کیف اس موسم سے مقامی رہائشی اور سیاحوں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے ٹیم کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • Lockdown must have a part in it. 2ndly the billion Tree Plantation which is now matured in many areas(plants converted into trees by now) has increased the forest cover by a few percent(in Pakistan) might also have a role to play in it.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >