وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کو مزید فروغ دینے اور طلباء میں اس لگن کو اجاگر کرنے کیلئے درخت لگانے والے طلباء کو 20 نمبر اضافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا اور کہا کہ طلباء کو اضافی 20 نمبر دینے کے خصوصی رول کو جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے میں ضم کردیا جائے گا۔
زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یونیورسٹیز کے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس میں سبز پاکستان مہم کے تحت 20 درخت لگانے کی لگن پیدا کرنے کیلئے منفرد تجویز زیر غور ہے۔
زرتاج گل وزیر نے مزید بتایا کہ ممکنہ قانون سازی کے تحت تمام یونیورسٹیز کے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس کے لیے20 درخت لگانا لازم قرار دیدیا جائے گا، درخت لگانے کی جگہ کو مختص کرنے کی ذمہ داری تعلیمی ادارے کو سونپی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ شجر کاری مہم میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ان طالب علموں کو 20 نمبر اضافی دیئے جائیں گے۔
زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے قدرتی تحفظ، ماحول کو محفوظ اور پائیدار بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف سرسبز، خوشحال اور ستھرے پاکستان کا نظریہ پیش کیا بلکہ اسے عملی جامہ پہنا کر بھی دکھایا اور انقلابی اقدامات اٹھائے جس کی تعریف دنیا بھر نے کی ہے۔
Good initiative. Social training is the biggest aspect of education
Much better than the useless NCC in vogue previously