اورکزئی،درختوں کی کٹائی سےجنگلات ختم ہو رہے ہیں،شہری کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

اورکزئی،درختوں کی کٹائی سےجنگلات ختم ہو رہے ہیں،شہری کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

اورکزئی میں لوگ بے دردی درختوں کو کاٹ رہے ہیں، جنگلات ختم ہو رہے ہیں، افسران خاموش تماشائی بیٹھے ہیں اور رشوت لیتے ہیں، شہری نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی میں لوگ گھروں کی تعمیر کے لئے لکڑی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ لکڑی کے حصول کے لئے لوگ بے دردی سے درختوں کو کاٹ رہے ہیں۔

اورکزئی کے مقامی شہری احمد خان اورکزئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے، "اورکزئی میں لوگ درختوں کو کاٹ رہے ہیں، جنگلات ختم ہو رہے ہیں، انتظامی افسران خاموش تماشائی بیٹھے ہیں اور رشوت لیتے ہیں۔”

شہری نے مزید لکھا، "میں اورکزئی کے ایم این اے، ایم پی اے اور انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ پلیز اس پر نوٹس لیں۔”

 

شہری کی ٹویٹ پر اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر نے جواب میں سوال کیا کہ ایسا اورکزئی کے کس علاقے میں ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے لکھا کہ براہ کرم ہمیں آگاہ کریں جہاں بھی یہ ہورہا ہے مقام کا نام بتائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی ہے اور یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ براہ کرم ہمیں معلومات دیں۔

ڈی سی اورکزئی کی پوسٹ کے جواب میں رکن پختون خوا اسمبلی غازی غزن جمال نے کہا کہ اس پر قابو پانے کے لئے ڈی سی آفس کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ IDPs (بے گھر افراد) لوٹ رہے ہیں اور تعمیر نو کے لئے 4 لاکھ فی گھر کافی نہیں ہے۔ اورکزئی میں تعمیر کےلئے بنیادی طور پر لکڑی کا استعمال ہوتا ہے۔ سخت قوانین کا مطلب یہ ہوگا کہ لوگ اپنے گھر نہیں بنا سکیں گے۔ پائیدار متبادل کی ضرورت ہے۔

  • قوم اور دوسرے اداروں کو بھی چاہیے اب تھوڑی غیرت کر لے
    بغیرتوں کا دور ختم ہوے اب تو ٣ سال ہو گئے ہیں
    تمہارا بھی کوئی کام ہے کہ ہر جگہ عمران خان خود جائے گا-


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >