قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے شمالی علاقوں میں ماحول دوست ای ٹیکسی سروس کا آغاز

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو آلودگی سے بچانے کیلئے حکومت نے ای ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر یہ ٹیکسی سروس اسلام آباد سے مری اور نتھیاگلی تک چلائی جائے گی۔ اس ای ٹیکسی سروس کا آغازی نیلم گروپ اور فیصل موورز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای ٹیکسی کے افتتاح کیلئے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ملک کے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنا ہے جو ایک عالمی اجتماعی مقصد کا حصہ ہے، ایک مضبوط ڈی کاربونائزیشن ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ساتھ شمالی علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ای ٹیکسی سروس گلگت بلتستان کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہو گی کیونکہ جی بی کو علاقے میں درجہ حرارت میں اضافہ کے شدید اثرات کا سامنا ہے، یہاں کے خوبصورت سیاحتی علاقوں میں داخل ہونے والی آٹوموبائل کی تبدیلی ماحول دوست نقل و حمل کے ذریعے وادی میں انقلاب لائے گی۔

ملک امین اسلم نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کے ماحول کی حفاظت کریں کیونکہ پٹرول و ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کا دھواں ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے، گلگت بلتستان کی سیاحت سے بہت بڑی آمدنی ہوتی ہے لہٰذا اسے آلودہ نہیں کر سکتے۔ فی الحال ای ٹیکسی سروس دارالحکومت سے مری اور نتھیاگلی تک شروع ہو گی۔ اس کے طاقت ور انجن اور بیٹری کی گنجائش گاڑی کو پہاڑی علاقوں میں آگے جانے میں مدد دے سکتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>