شاہد آفریدی بھی ٹک ٹاک کے خلاف، شہزاد رائے سے بند کرانے کا مطالبہ

شاہد آفریدی بھی ٹک ٹاک کے خلاف، شہزاد رائے سے بند کرانے کا مطالبہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے ہمراہ شرکت کی اور دوران انٹرویو ان سے کہا کہ وہ بھی ٹک ٹاک کو پسند نہیں کرتے اس ایپ کو بند کیا جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے شہزاد رائے سے کہا کہ وہ کبھی کسی کبھی کسی چیز کیلئے آواز اٹھاتے ہیں انہیں ٹک ٹاک کے خلاف بھی آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ اسے کبھی بند کیا جاتا ہے تو کبھی کھولا جاتا ہے، سابق کپتان کا مؤقف تھا کہ اسے بند کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک ایک بڑا مسئلہ ہے ہمارے ملک کے بہت سے دور دراز علاقوں میں تعلیم پہنچی نہیں ہے، وائی فائی پہلے پہنچ گیا ہے، اسے چلانے کیلئے بھی آپ کو تعلیم کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے متعلق کتنے ہی ہولناک واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ لوگ جانتے ہی نہیں کہ اسے کہاں اور کیوں استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیران رہ جاتے ہیں جب دیکھتے ہیں کہ کوئی 12،13 سال کا بچہ فون لیے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی 19 سال کی ہو گئی ہے میں نے اسے اب موبائل فون لیکر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >