ابھی نندن کی گرفتاری اور فنٹاسٹک چائے کی کہانی

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی کہانی کو ایک سال ہوا۔۔ لیکن آج تک پوری کہانی سامنے نہ آسکی کہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبھر میں کس نے ابھی نندن کو گرفتار کیا، کون کون ملا کس نے فنٹاسٹک چائے کی پیشکش کی۔

۔بھارت کو پاکستان کی جانب سے دیئے گئے منہ توڑ جواب کے ایک سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نے اپنے پروگرام پر سب بتادیا۔۔ تمام کرداروں سے بھی ملوایا۔۔

https://www.facebook.com/GeoUrduDotTv/videos/vb.111331428916358/216412592832992/?type=2&theater

ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ بیٹھے تھے تو ابھی نندن پستول تھامے سامنے کہنے لگا کے میری مدد کرو۔ بزرک نے پوچھا کیا مدد کروں تو ابھی نندن نے کہا پانی پلاؤ۔

جس پر بزرگ نے کہا پستول نیچے رکھو مدد بھی کروں گا پانی بھی پلاؤ ں گا لیکن ابھی نندن نے پستول نیچے نہیں کی موبائل مانگا تو بیلنس نہ ہونے پر موبائل نہیں دیا

جبکہ ابھی نندن نے جگہ پوچھی تو بزرگ نے سمجھداری سے کام لیا اور جھوٹ بولا کہ بھارت ہے جس پر ابھی نندن خوش ہوا اتنے میں شہری آگئے تو ابھی نندن جان بچا کر ادھر ادھر بھاگا پھر پاک آرمی کے جوان آگئے۔ اکرام نوید نے ابھی نندن کو قابو کیا

طیب نامی عینی شاہد نے بتایا کہ جہاز اس کے گھر کے باہر گرا۔۔ پھر طیب نے بھی ابھی نندن جھوٹ کہا کہ یہ بھارت ہے جس پر ابھی نندن نے بھارت کا نعرہ لگایا تو طیب کو بھی جوش آیا پاکستان زندہ باد کہا جس پر ابھی نندن ڈر کر بھا گا۔۔ اور جب پاک آرمی کو دیکھا تو پستول پھینک دی۔

میجر معیز نے بتایا کہ ان کی ترجیح تھی کے پائلٹ کو زندہ پکڑا جائے، کیونکہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں سے پروپیگنڈہ پھیلاتا ہے، میجرمعیز نے بتایا کس طرح پاک آرمی کا یونیفارم دیکھ کر ابھی نندن خوفزدہ ہوا اور گھٹنے ٹیک دیئے ،

یہاں بھی پاک آرمی کے جوانوں نے اپنے فرائض نہ بھولے اور اپنی ذمہ داری سے ابھی نندن کو طبی امداد دی۔ اور پھر اصل کہانی فنٹاسٹک چائے کی جو میجر علی نے ابھی نندن کو آفر کی تھے۔

میجر علی نے بتایا ابھی نندن پاک آرمی کی کارکردگی اور ذمہ داری نبھانے پر حیران اور خوش تھے، ابھی نندن نے کہا تھا کہ پاک آرمی نہ ہوتی زندہ نہ ہوتے۔ پروگرام میں ابھی نندن کو انور علی نے چائے پیش کی اس سے بھی ملوایا۔ جبکہ میڈیکل آفیسر عبداللہ نے بھی بتایا کہ اس نے کس طرح فرسٹ ایڈ دی۔۔

اس پوری کہانی میں ایک ہی بات سامنے آئے پاک آرمی سے ٹکرانا آسان نہیں۔۔ ہماری آرمی دشمن کو زیر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔۔

ابھی نندن بھی خوف اور ڈر میں رہاپر پاک آرمی کی بہادری اور پروفینشل ازم کی کہانی ساتھ لے گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >