میری کمائی حلال کی ہے۔ ماہرہ خان پھٹ پڑیں

میری کمائی حلال کی ہے۔ سوشل میڈیا خاتون صارف کے تبصرے پر اداکارہ ماہرہ خان پھٹ پڑیں

 

گز شتہ دن ما ہرہ  نے ایک خاتون صارف کو ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آرہی ہے، میری کمائی حلال کی ہے ورنہ آپ کو اچھے اسکول بھیجنے کی ذمہ داری اٹھاتی۔
اس کے ساتھ ساتھ آج کل سو شل میڈیا پر چھا ئے ہو ئے لفظ دو ٹکے کی عورت کا بھی جوا ب دیتے ہوئے ما ہرہ نے کہا کہ جہاں تک بات رہی دو ٹکے کی ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور انسان پر۔

 

ماہرہ خان کے بعد اداکار شان بھی میدان میں آگئے اور خاتون صارف پر تنقید کرتے ہوئے دو ٹوک انداز سے کہا کہ زبان اور الفاظ دونوں سے آپ کا معیار نظر آتا ہے، آپکو پاکستانی کہتے ہوئے بہت شرم آرہی ہے
اداکار شا ن شا ہد نے ما ہرہ  خان کو سپورٹ کر تے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنے کام سے عزت کمائی ہے آپ ان سے جینے کا طریقہ سیکھیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>