صحافی احتشام الحق نے حریم شاہ کی نازیبا تصاویر ٹویٹ کر دیں

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی روکنے والا ہے؟

اسپورٹس صحافی احتشام الحق نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں حریم شاہ کی نازیبا تصاویر شیئر کر دیں۔ ان تصاویر میں حریم شاہ کو انتہائی بے تکلفانہ انداز میں نا معلوم مرد کی گود میں بیٹھے اور اٹھکیلیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے احتشام الحق نے حریم شاہ کے علاوہ موجود شخصیت کے چہرے کو نا صرف ایموجی سے فلٹر کیا بلکہ اپنے فالورز کے لیے ایک پیغام بھی لکھ دیا :

” اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی روکنے والا ہے؟”

اس ٹویٹ پر پاکستانی ٹویٹر صارفین کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اکثریت نے حریم شاہ کے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے احتشام الحق کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ انہیں ایک بُرائی کو پھیلانے کا ذریعہ نہیں‌بننا چاہیے تھا۔ بعض صارفین اپنی رائے بھی دیتے رہے کہ شاید تصویر میں موجود اجنبی مرد وفاقی وزیر شیخ رشید ہیں، جبکہ بعض کے نزدیک کوئی دوسری بڑی سیاسی شخصیت بھی ہونے کا امکان ہے۔ احتشام الحق سے فلٹر ختم کر کے اصل تصاویر شیئر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے، احتشام الحق نے بالآخر ٹویٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا۔ لیکن سوال وہیں موجود ہے، آیا تصویر میں‌حریم شاہ کے ساتھ کون مرد موجود تھا جس کے چہرے کو فلٹر کر کے چھپایا گیا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >