کراچی: تیز رفتار گاڑی سمندر میں جاگری، دوافراد جاں بحق

کراچی میں تیز رفتاری دو جانیں نگل گئی۔ڈیفنس میں کار بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری۔واقعہ ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے پیش آیا۔دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 2 افراد سوار تھے، جن میں سے ایک شخص اپنے ساتھی کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جائے حادثہ پر واقع ہوٹل کی پارکنگ میں نہیں بلکہ سمندر سے ملحقہ گراؤنڈ میں سکھائی جا رہی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری۔
دونوں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی جن میں 20سالہ دانیال اور 60 سالہ افتخار حبیب شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد افتخار قیوم آباد کا رہائشی اور20 سالہ دانیال اخترکالونی کا رہائشی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرکا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے سفید رنگ کی کار کو سمندر سے نکال لیاگیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>