ساڑھے چارسوکلو وزن والے دیوقامت خضر حیات کو شادی کیلئے کیسی لڑکی کی تلاش ہے؟

دیو قامت اور ساڑھے چار سو کلو وزن رکھنے والے پاکستانی شہری ارباب خضر حیات المعروف خان بابا شادی کا لڈو کھانے کے لیے بے تاب ہیں۔مگر انہیں اپنی شخصیت کے مطابق لڑکی نہیں مل رہی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اتنے بھاری بھرکم ہیں لڑکی کا وزن کم از کم سو کلو کا تو ہونا چاہیے۔جبکہ قد 6 فٹ 4 انچ ہو، تاکہ ان دونوں کی جوڑی دیکھنے والے اسے پرفیکٹ میچ کہیں
اب تک تین سو لڑکیاں دیکھ چکے ہیں۔مگر ایک بھی ارباب حیات کے معیار پر پوری نہیں اترسکی

پاکستانی ہلک کو ’پہلوان‘ دلہن کی تلاش

پاکستانی ہلک کو ’پہلوان‘ دلہن کی تلاشدیو قامت ارباب خضر حیات کے مطابق انھوں نے لاکھوں لڑکیوں کے رشتے اس لیے مسترد کر دیے کہ وہ ان کی شرط پر پورے نہیں اترے۔مکمل انٹرویو کے لیے: www.independenturdu.com/node/27436

Posted by Independent Urdu on Saturday, January 25, 2020

ان کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کا وزن بہت کم تھا اور وہ اپنے وزن سے مطابقت رکھنے والی خاتون کی تلاش میں سرگرداں ہیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران میں بے تابی سے محبت کو تلاش کرتا رہا ہوں اس لیے زیادہ وزن والی بیوی چاہتا ہوں تاکہ اسے مجھ سے نقصان نہ پہنچ سکے۔
6 فٹ 6 انچ قد کے مالک ارباب حیات کو پاکستانی ہلک بھی کہا جاتا ہے جو روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مبنی غذا کا استعمال کرتے ہیں اور صرف ناشتے میں ہی 36 انڈے کھالیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے وزن میں اضافہ لڑکپن میں شروع ہوا اور انہیں احساس ہوا کہ وہ ویٹ لفٹنگ اور اسٹرونگ مین چیمپئن شپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو اس لیے انہوں نے وزن بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >