امید ہے اللہ توبہ قبول کر لے گا:رابی پیرزادہ عمرہ پر روانہ

امید ہے اللہ توبہ قبول کر لے گا، اسی کا بلاوا آیا ہے، رابی پیرزادہشوبز سے کنارہ کرنے والی معروف اداکارہ اور گلوکارہ ربیع پیرزادہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ روانہ

تفصیلات کے مطابق شوبز سے کنارہ کرنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں، رابی پیرزادہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔

رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ میرا کامل یقین ہے کہ حاضری کا بلاوا اللہ اور اس کے رسول کی رضا سے آتا ہے ،مجھے یقین ہے اللہ نے میری توبہ قبول فرمالی ہے اسی لئے میری خوش بختی ہے کہ میں اللہ کے گھر جا رہی ہوں وہاں بہت دعائیں مانگوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے شمار پینٹنگز خود پینٹ کی ہیں جن میں صرف اسمائے ربانی کو پینٹ کیا،یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے سال قابل اعتراض ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>