ن لیگ کی انتہائی اہم شخصیت نے روتے ہوئے اپنی جماعت کے ایم این اے کو کیا وضاحت دی؟

Umar Cheema Maryam

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالی شخصیت لاہور کے ایم این اے کے سامنے کیوں روپڑی؟

جیو کے صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگانے والی ایک شخصیت نے لاہور کے ایک MNA کو بلا کر روتے ہوئے وضاحت دی کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حمایت بارے فیصلے سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور اسے ایک سانحہ قرار دیا ۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد MNA کے تاثرات کچھ یوں تھے "اس سے بڑا میں نے کوئی ایکٹر نہیں دیکھا”

اس پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے نتائج اخذ کررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ روتے ہوئے آرمی ترمیمی ایکٹ کی حمایت پر وضاحت دینے والی شخصیت مریم نواز ہے۔

اس ٹویٹ پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت عمرچیمہ پر چڑھ دوڑی کہ آپ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔

احمد حیات اعوان نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو صاف معلوم ہے کہ وہ پارٹی میں سروائیو صرف اس بیانیے کی وجہ سے کر سکتی ہے۔ ورنہ حمزہ شہباز حلقوں کی سیاست اور شہباز شریف گورننس کے معاملات میں بہت آگے ہیں۔ اسلئے اب اپنی جگہ بچانے کے لئے ایسی صفائیاں دے رہی ہیں۔لیکن اب “شہباز کرے گا پرواز”۔

علی سلمان علوی نے اپنے ردعمل کا کچھ یوں اظہار کیا۔

  • نہ عمر چیمہ سچا صحافی ہے نہ نون لیگ کی لیڈر شپ سچی ہے
    مریم نواز کا قد اونچا رکھنے کے لئے ڈرامہ رچایا گیا ہے جس کا ایک کردار چیمہ خود بھی ہے رونے کو اداکاری کہنا صرف ٹرکا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >