12 سال قبل انتقال کرنیوالی خاتون کی تدفین کردی گئی

کراچی کی خاتون بارہ سال بعد سپردخاک۔۔ بچوں نے بارہ سال تک لاش فریزر میں رکھی

کراچی:12سال پہلےانتقال کرجانےوالی خاتون کی تدفین کردی گئی

کراچی:12سال پہلےانتقال کرجانےوالی خاتون کی تدفین کردی گئی

Posted by Awam Online on Saturday, February 15, 2020

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی ذکیہ بی بی کی بارہ سال بعد تدفین کردی گئی۔ اسکول ٹیچر ذکیہ دوہزار آٹھ میں انتقال کرگئیں تھیں۔۔گلستان جوہر کريسينٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ذکیہ کو ان کے بچوں نے دفنانے سے انکار کردیا تھا۔۔

بيٹا قيصر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھا اور ايک بيٹی شگفتہ تھی۔۔فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پڑوسی سوال کرتے تو دونوں بھائی بہن جھگڑا کرتے تھے جس کے بعد انھوں نے سوال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

تين سے چارسال لاش کے ساتھ گھر ميں گزارنے کے بعد دونوں بہن بھائی گلشن اقبال بلاک چار کے گھر ميں منتقل ہوگئے تھے مگر ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی گيس وغيرہ کے بل لينے اور اپنی ماں کی لاش کو ديکھنے ضرور گلشن اقبال آيا کرتے تھے۔

چار اکتوبردوہزار انیس کو ہارٹ اٹيک سے قيصر کی موت ہوگئی جس کے غم ميں بہن شگفتہ نے کھانا کھانا چھوڑديا اور انتیس جنوری دوہزار بیس کو ان کا بھی انتقال ہوگیا۔

بچوں کی وفات کے بعد ماموں محبوبپرانے فليٹ گئے تو بہن کی لاش ملی۔۔ محبوب نے لاش کی باقیات کچرے میں پھینک دی تھی۔۔ جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محبوب کو تلاش کر کے گرفتار کرلیا ۔

جرم چھپانے،لاش کی بےحرمتی اور قتل کی دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔ میڈیا سے گفتگو میں محبوب نے بتایا کہ وہ بہن کے انتقال سے بھی لاعلم تھے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>