ڈاکوؤں کی شادی پر جانے والی خاتون سےدوران واردات جنسی زیادتی

ڈاکوؤں نے شادی پر جانیوالی خاتون کو لوٹنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق روات کے علاقہ میں پیش آنے والے انسانیت کو شرمندہ کر دینے والے واقعہ میں ڈاکوؤں نے دو خواتین کو لوٹنے کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جو کہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

خواتین کی جانب سے پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر میں کام کرنے والے ایک نوکر کے ساتھ بذریعہ ٹیکسی  چک بیلی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

متاثرہ خاتون کا پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب وہ چک بیلی کے راستے پر تھے پیچھے سے آنے والی ایک کارسور تین افراد نے ٹیکسی  ڈرائیور کو گاڑی روکنے پر مجبور کیا۔ اس گاڑی سے دو افراد زبردستی ہماری گاڑی میں آ کر بیٹھ گئے۔ اور ڈرائیور کو ٹیکسی کسی ویران جگہ پر لے جانے کا کہا اور انہوں نے ہم سے 80 اور ٹیکسی ڈرائیور سے 5 ہزار روپے چھین لیے۔

متاثرہ خاتون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان افراد نے ہمیں بندوق کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ہمارے ساتھ موجود نوکر اور ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑے رکھا۔ ملزمان کی جانب سے ہمیں ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی گئی اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر اس کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کرلی تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ جس پر پولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ان کی جانب سے اس واقعہ پر تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

 


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >