ٹک ٹاک ویڈیو کا کریز ، نوجوان ٹرین سے گر گیا

ٹک ٹاک ویڈیو کا کریز ، نوجوان ٹرین سے گر کر زخمی ٹرین سے گر کر بھی خوش قسمتی سے جان بچ گئی، مگر شدید چوٹیں آئیں

تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر ریلوے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے وزیرریلوے کی جانب سے شیئر کی جانب والی ویڈیو میں‌دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے پر لٹک کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا۔ خوش قسمتی سے حادثے کی صورت میں نوجوان کی زندگی محفوظ رہی البتہ اُس کو چوٹیں آئیں۔

وزیر ریلوے نے لکھا کہ اس طرح کے اقدامات بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے کیونکہ آپ زرا سی غلطی پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے لہذا اسے خطروں میں نہ جھونکیں، قوانین پر عملدرآمد کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو متاثرہ نوجوان کا دوست بنا رہا تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے یہ ویڈیو بنا رہے تھے۔

یاد رہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے ہیں جن کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>