سیالکوٹ میں انعامات کی برسات کے ساتھ انوکھی شادی

سات لاکھ سلامی، عمرہ کے ٹکٹ موٹر سائیکل اور گھڑیوں کے تحائف سیالکوٹ میں ہوئی انوکھی شادی

سسرال والوں نے دولہا میاں سمیت باراتیوں پر بھی انعامات کی بارش کر دی، ہر باراتی کو ایک سوٹ اور جائے نماز تحفے میں پیش کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں مرہانہ کا دولہا سلیم سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے بارات لے کر پہنچا تو سسرالیوں نے تحائف کی بارش کر دی

دولہے اور فیملی کو 2 عمرہ ٹکٹ، 7 لاکھ روپے نقدی سلامی میں دے دی، اسکے علاوہ دولہے اور فیملی کو جہیز میں 6 موٹرسائیکلیں، 2 اونٹ، 2 گائے، 2 بھینسیں اور 2 بھیڑیں بھی دی گئیں۔

لڑکی والوں کی جانب سے دولہے کی فیملی کو 2 بکریاں، دو بطخیں، دو مرغیاں، دو خرگوش، ، بھینسوں ، اونٹ ، موٹر سائیکلوں سمیت کتوں کا جوڑا بھی دیا گیا۔

اسکے علاوہ سسرالیوں نے جہیز میں باراتیوں کو مختلف قسم کی سلامیاں بھی تحفے میں دی گئیں، باراتیوں کو جائے نماز، قرآن پاک اور 350 جوڑے بھی دئیے گئے۔

واضح رہے کہ ڈسکہ کے گاؤں مرہانہ کا دولہا سلیم سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے بارا ت لے کر پہنچا تھا، دولہا محمد سلیم بھی سسرالیوں کی طرف سے دئیے لاتعداد تحائف پر خوش دکھائی دیا۔

دولہے کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، ہم کسان لوگ ہیں، تحفے میں دئیے گئے جانوروں کا خوب خیال رکھیں گے، سسرالیوں کی جانب سے دی جانے والی عزت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >