روٹھی بہن کو منانے کیلئے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

روٹھی بہن کو منانے کیلئے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

Dulha

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے، دلہا کی بہن ناراض تھی

جس پر دلہا اپنی بہن کو منانے کیلئے موٹرسائیکل پر اسکے گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے دلہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ٹرالر کا ڈرائیو فرار ہوگیا

نوجوان محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی، بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے اور دلہا انکے منانے کیلئے جارہا تھا۔

شادی کے روز دلہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں۔ جس گھر سے دلہا کی بارات جانی تھی اسکی گھر سے دلہا کا جنازہ اٹھ گیا۔۔

  • بہنیں کہاں ناراض ہوتی ہیں یہ بہن کا خاوند ہی ہوگا جو اپنا وزن بڑھانے کیلئے بیوی کو اپنے بھای کی شادی میں جانے سے روک رہا ہوگا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >