دوستوں کا بھونڈا مذاق، 28 سالہ ذہنی معذور نوجوان کےجسم میں ہوا بھردی

دوستوں کا اپنے ذہنی معذور دوست کے ساتھ سفاکانہ مذاق ۔۔ 28سالہ ذہنی معذور نوجوان کے جسم میں ہوا بھردی۔۔ جس سے نوجوان کے پیٹ کی انتڑیاں پھٹ گئیں۔۔

Ghatia Mazaq

انتڑیاں پھٹنے سے عثمان کی حالت تشویشناک ہوگئی، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چند دوستوں نے اپنے ذہنی معذور دوست عثمان کے ساتھ بھونڈ مذاق کیا اور اسکی زندگی کے ہی دشمن بن گئے۔

چند اوباش لڑکوں نے مذاق کا نشانہ بنایا اور اس کے پیٹ میں ہوا بھردی، جس کی وجہ سے عثمان کے پیٹ کی انتڑیاں پھٹ گئیں جس سے اسکی حالت تشویشناک ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا اور انکے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے،

28 سالہ عثمان کی ذہنی حالت ایسی ہے کہ وہ ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتا، اور اس کے ہاتھ بھی صحیح طرح کام نہیں کرتے۔

عثمان کے اہل خانہ کے مطابق عثمان کا کا علاج تو چل رہا ہے لیکن انتڑیاں پھٹنے کے بعد اسکی حالت تشویشناک ہے اور کوئی بہتری کی امید نظر نہیں آرہی،

اہل خانہ نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >