شیخوپورہ کا انوکھا خاندان، ہر بچے کے پاس گولڈ میڈل 5 پی ایچ ڈی اور پانچ ایم فل میں گولڈ میڈلسٹ

اولاد ہو تو ایسی، باپ کا سر فخر سے بلند کردیا، ریٹائر اسکول ماسٹر کے 10 بچے گولڈ میڈلسٹ

اولاد ہو تو ایسی، باپ کا سر فخر سے بلند کردیا، ریٹائر اسکول ماسٹر کے 10 بچے گولڈ میڈلسٹ

Posted by 24 News HD on Tuesday, February 25, 2020

 

ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے 10 بچوں نے اپنے اپنے شعبہ جات میں گولڈ میڈل حاصل کیا سب سے چھوٹی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی ماسٹر اللّه رکھا اس طرح سے خوش نصیب نکلے کہ انکی ساری اولاد نے اپنے اپنے شعبہ جات میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے

اللّه رکھا جو خود بھی سابقہ ہیڈ ماسٹر ہیں انکی چار بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں، صنف کی تمیز کے بغیر سب بچوں نے اپنے اپنے شعبہ میں میدان مار لیا۔

10 بہن بھائیوں میں سے 5 بہن بھائی پی ایچ ڈی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی ڈگری میں گولڈ میڈل لیا جبکہ باقی بچے ایم فل کی ڈگری میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں

ماسٹر اللّه رکھا کی سب سے چھوٹی بیٹی میمونہ نے پنجاب یونیورسٹی کی 126 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ اردو ادب میں 5 گولڈ میڈل حاصل کر کے منفرد ریکارڈ بنا لیا۔

گھر کا ڈیزائن یوں بھی مختلف ہے کیوں کہ در و دیوار پر اعزازات لٹک رہے ہیں، کسی کمرے میں ایک بیٹی کی شیلڈ اور گولڈ میڈل ہے تو دوسرے کمرے میں بیٹا اپنے میڈل کو فخر سے سجائے بیٹھا ہے اور میڈلز کے اس ہجوم میں ماسٹر اللّه رکھا فخر سے اپنی اولاد کے درمیان موجود ہیں۔

  • ان کے گھر کے حالات بھی دیکھ لو۔ صرف برائے نام کی تعلیم نہیں "ہنر” سے تبدیلی کا آغاز ممکن ہے باقی ڈگری اور پی۔ایچ۔ڈی سب بکواس ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >