ڈکیٹی کا ڈرامہ رچانے والی 3 بچوں کی ماں ہی شوہر کی قاتل نکلی

گرین ٹاؤن کے رہائشی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، 3 بچوں کی ماں ہی شوہر کی قاتل نکلی، ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

​​https://youtu.be/xgnzWUahVQ8

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے ضرار خان کو اسکی بیوی نے ہی نے اپنے آشنا کیساتھ ملکر اپنے شوہر کا قتل کیا۔ سلمیٰ بی بی کی عرفان کے ساتھ 18سال سے دوستی چل رہی تھی جو قتل کی وجہ بنا

وقوعہ کی رات سلمیٰ بی بی نے منصوبہ بندی کے مطابق شوہر ضرار خان کو نیند کی گولی دے کر سلا دیا،ملزمہ نے طے شدہ وقت پرآشنا عرفان کو اپنے شوہرکو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے گھر بلایا،

سلمہ بی بی اور آشنا عرفان نے مل کر ضرار خان کوگلہ دبا کربے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ملزمہ سلمیٰ بی بی نے سنگین واردات کے بعد آشنا عرفان کو موقع سے بھگا کر ڈکیتی اور قتل کا ڈرامہ رچایا۔

واضح رہے کہ ضرار خان کو 13 فروری کو قتل کیا گیا۔ سلمیٰ بی بی نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ گرین ٹاؤن میں ضرار کے گھر 2 ڈاکو داخل ہوئے ، مزاحمت پر ضرار خان کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

مقتول کی اہلیہ سلمیٰ بی بی کے متضاد بیانات پر پولیس کو شک گزرا تو پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کروایا توقتل سے پہلے نیند کی گولیاں کھلانے کا انکشاف ہوا۔علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے یہ قتل اپنے آشنا سے ملکر کیا ۔ بالآخر ملزمہ نے قتل کااعتراف کرلیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >